لندن:زیتون کا تیل طبی لحاظ سے بہت فائدہ مند ہے ، زیتون کے تیل میں موجود بھاری مقدار میں میکرونیوٹریشن ، فیٹی ایسڈ اور وٹامن موجود ہوتے ہیں جو اسے ایک صحت مند غذا بناتی ہے۔نہار منہ ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل کو پینا اپنے اندر بیشمار فوائد سموئے ہوئے ہے۔خالی پیٹ زیتون کے تیل کا ایک چمچ پینا ان خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں، اسی طرح یہ آنتوں کے نظام کو ٹھیک کرکے قبض سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔زیتون کے تیل کی مدد سے زیابیطس، کولیسٹرول اور بلڈ گلوکوز کی سطح کم ہوتی ہے جس کا یہ مطلب ہوا کہ زیابیطس کے مریضوں کیلئے یہ غذا کافی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔زیتون کا تیل جسمانی ورم میں کمی کے لیے درد کش ادویات کی طرح ہی کام کرتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق کچھ کھانے کے چمچ زیتون کا تیل کسی درد کش دوا جتنا اثر رکھتا ہے اور یہ قدرتی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں۔زیتون کا تیل دماغی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے، دماغ کو بہت زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی کمی مضر صحت فری ریڈیکلز کی مقدار بڑھاتی ہے، اس مقدار کی کمی کو پورا کرنے کیلئے زیتون کے تیل کا استعمال سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔نہار منہ زیتون کا تیل استعمال کرنا آپ کی خوبصورتی میں اضافہ بھی کرتا ہے، جلد، ناخنوں اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے، یہ ان کی ملائمت واپس لانے کے ساتھ نقصانات کی مرمت کرتا ہے، ان کی نمی بحال کرتا ہے جبکہ بالوں کی نشوونما کو بھی بڑھاتا ہے۔