غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ

اسلام آباد:ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی منتقلی میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی مد میں 2.1 ملین ڈالربیرون ممالک منتقل کئے جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں کم ہے۔گزشتہ سال جولائی میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی مد میں16.5 ملین ڈالراپنے ممالک منتقل کئے تھے۔جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں براہ راست سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مد میں 1.5 ملین ڈالرکی بیرون ممالک منتقلی عمل میں لائی گئی جو گزشتہ سال جولائی میں 16.1 ملین ڈالرتھی۔اسی طرح رواں سال جولائی میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری کی مدمیں 0.6 ملین ڈالربیرون ممالک منتقل کئے گئے جو گزشتہ سال جولائی میں 0.4 ملین ڈالرتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں