کراچی:امریکی ڈالر کی اونچی اڑان رکنے کا نام نہیں لے رہی جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ رو بہ زوال ہے۔انٹربینک میں ڈالر 1.55 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 306 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کا ہو گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری 323 روپے میں جاری ہے۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 812 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار 432 پر آگیا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 46 ہزار 244 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔