پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان برقرار ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1242 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 45 ہزار 2 پر آکر معطل ہو گیا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 46 ہزار 244 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا اس صورتِ حال کے حوالے سے کہنا ہے کہ روپے کی گراوٹ اور شرحِ سود بڑھنے کا اندیشہ مارکیٹ گرنے کا سبب بنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں