چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت

اسلام آباد:آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد کے ذریعے اپنے بیٹے قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی۔چیئرمین پی ٹی آئی درخواست میں کہا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا واٹس ایپ پربات کرنا چاہتا ہوں، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو بات کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں