پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلی بلتستان خالد خورشید پر قاتلانہ حملہ

پاکستان تحریک انصاف کی خالد خورشید خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت ،خالد خورشید پر حملے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرنے اور ان کے کڑے محاسبے کا مطالبہ
خالد خورشید پر حملہ استور میں چوگام کے مقام پر پیش آیا ،خالد خورشید خان ساتھیوں کے ہمراہ انتخابی مہم میں شرکت کیلئے جارہے تھے خالد خورشید خان کے قافلے کو رکاوٹ کھڑی کرکے روکا گیا اور فائرنگ کی گئی
خوش قسمتی سے خالد خورشید خان اور ساتھی محفوظ رہے گلگت بلتستان بدترین عدمِ استحکام اور انتشار کی دہلیز پر کھڑا ہے،شرمناک سیاسی انجینئرنگ میں مصروف ریاستی مشینری امن عامہ کو برقرار رکھنے کے حوالے سے مکمل ناکام اور غیرمثر نظر آتی ہے،خالد خورشید خان سمیت تحریک کے کسی بھی ذمہ دار کو خدانخواستہ کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومت ہوگی- ترجمان تحریک انصاف

اپنا تبصرہ بھیجیں