ایشیا کپ؛ بنگلادیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دے دیا۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 38.4 اوورز میں 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ حارث روف نے 4، نسیم شاہ نے 3، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اورافتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر مہدی حسن صفر، محمد نعیم 20 جبکہ لٹن داس 16 توحید ہردوئے 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔کپتان شکیب الحسن 57 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بناکر آٹ ہوئے انہوں نے مشفق الرحیم کیساتھ مل کر پانچویں وکٹ کی شراکت میں 100 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
قبل ازیں بنگلادیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کیخلاف اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم ایک تبدیلی کی گئی ہے لٹن داس کو نجم الحسن شانتو کی جگہ پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ حریف ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے، ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کا اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں