واشنگٹن:امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں نائب ترجمان امریکی محکمہء خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری اور سائفر کے معاملے پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے۔پریس بریفنگ کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکی کانگریس نے سائفر کے معاملے پر تحقیقات کا کہا ہے؟نائب ترجمان امریکی محکمہء خارجہ ویدانت پٹیل نے جواب دیا کہ ہم کانگریس کے شراکت داروں سے کئی معاملات پر مشورہ کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کسی ایک خاص معاملے کے بارے میں نہیں بولیں گے۔نائب ترجمان امریکی محکمہء خارجہ ویدانت پٹیل نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔