ایشیاکپ؛ ناک آؤٹ میچز متاثر ہونے پر پاکستان فائنل میں ، مگر کیسے؟

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچز کولمبو میں خراب موسم کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔گزشتہ روز پاکستان نے بنگلادیش کو سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے، قومی ٹیم 10 ستمبر کو بھارت جبکہ 14 ستمبر کو سری لنکا کے مدمقابل آئے گی۔
کولمبو میں ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے 6 میچز شیڈول ہیں، جس میں بارش کے قوی امکانات ہیں۔ اگر کولمبو میں خراب موسم کے باعث میچز واش آٹ ہوتے ہیں تو قومی ٹیم فائنل تک پہنچنے کے امکانات روشن رہیں گے تاہم بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مشکل میں پڑسکتی ہیں۔دونوں ٹیمیں 3،3 پوانٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر موجود ہیں اور نیٹ ریٹ میں بہتر ہونے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی تاہم اگر نیٹ ریٹ پر بھی مقابلہ ٹائی ہوتا ہے تو فیصلہ ٹاس کے ذریعے کیا جائے گا۔
بنگلہ دیش پہلے ہی سپر فور مقابلوں میں سے ایک میں شکست کا سامنا کرچکا ہے، مزید واش آٹ کی صورت میں اس کے پاس صرف دو پوائنٹس رہ جائیں گے اور وہ فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔دوسری جانب اگر 17 ستمبر کو ایونٹ کے فائنل میں بارش مداخلت کرتی ہے اور میچ پورا نہیں ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں