خاندانی اقدارکا پیروکاراورروایتی انسان ہوں ، عاصم اظہر

اسلام آباد : گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے کہا کہ وہ خاندانی اقدار کے پیروکار اور روایتی انسان ہیں۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ خاندانی اقدار کی پیروی کرنے کے قائل ہیں اورروایتی ہیں۔انہوں نے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ شادی کی تاریخ میرے اور میرب کے والدین طے کریں گے اور ہم دونوں کا یہ فیصلہ ہے کہ ہمارے بڑے یہ فیصلے کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں لگتا ہے کہ اس میں برکت ہوتی ہے اور دوسروں کو بھی میرا یہی مشورہ ہے کہ جہاں اپنی مرضی ہو وہاں والدین کی رضامندی بھی شامل ہونی چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں