فواد حسن فواد نگراں وفاقی وزیر مقرر

اسلام آباد:سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد کو نگراں وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا۔صدرِ مملکت عارف علوی نے فواد حسن فواد کی تقرری نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ایڈوائس پر کی۔اس حوالے سے فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک کسی محکمے کا چارج نہیں دیا گیا، میں کل وزیرِ اعظم سے ملاقات کروں گا۔فواد حسن فواد کا کہنا ہے کہ مجھے جو بھی ذمے داری ملے گی، ایمانداری اور محنت سے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میرا ماضی گواہ ہے ہمیشہ ایمانداری اور محنت سے قومی مفاد میں کام کیا ہے، آئندہ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کروں گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کے مطابق کام کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں