نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب 5 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

لاہور:نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی وفد کے ہمراہ چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔چین کے قائم مقام قونصل جنرل نے محسن نقوی کو لاہور ایئر پورٹ سے رخصت کیا اور امید ظاہر کی کہ وزیرِ اعلیٰ کا دورہ? چین باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اہم ہو گا۔صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، سید اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری خزانہ بھی نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ہیں۔وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی چین میں بزنس کمیونٹی، سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔وہ زراعت، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے بھی چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔اس حوالے سے محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دورہ? چین سے پنجاب کے عوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے، پوری کوشش ہے کہ اس دورے کے فوری نتیجہ خیز اور پائیدار نتائج سامنے آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں