اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو نجی ہاسنگ سوسائٹی سے گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو دو بھتیجوں سمیت گرفتار کیا، انہیں نجی ہاسنگ سوسائٹی کے فیز 3 سے گرفتار کیا گیا۔
شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی، اسلام آباد پولیس اور سادہ کپڑوں میں اہلکار آئے تھے اور انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ شیخ رشید نجی ہاسنگ سوسائٹی کے فیز 3 میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے۔ سردار رازق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پولیس نے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی گرفتار کیا۔شیخ رشید کے وکیل نے بتایا کہ نہیں معلوم سابق وزیر داخلہ کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے، قانونی راستہ اختیار کریں گے۔