پہلی تاریخ کو پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

کراچی:نگران وفاقی وزیر صنعت تجارت گوہر اعجاز نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے ۔انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی ہوئی۔ کرنسی کی اسمگلنگ کو روکنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔کرنسی اسمگلنگ روکنے سے ڈالر کی قیمت نیچے آئی ہے۔
امید ہے پٹرول کی قیمت میں کمی آئے گی۔ڈالر کی قدر کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔گوہر اعجاز کے ہمراہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔صنعت کاروں کو سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔روپے کی قدر میں بہتری آ رہی ہے۔پاکستان میں ڈالر 250 روپے تک آ جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں