سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی۔ا س سلسلے میں رجسٹرار ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پیر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، جس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کریں گے۔ عدالت نے دلائل کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں