کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی:آرمی چیف

راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مہذب معاشرے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتیاسلام امن کا مذہب ہے، معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق صدر بشپس چرچ آف پاکستان اور بشپ آف رائیونڈ ڈاکٹر آزاد مارشل نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈاکٹر آزاد مارشل نے13رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام امن کا مذہب ہے، مہذب معاشرے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، آرمی چیف نے قومی ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات کو سراہا۔ آرمی چیف نے تعلیم وصحت اور فلاحی خدمات میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا، مسیحی برادری کی اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہمی پاک فوج کی کاوشوں کی کاوشوں کی تعریف کی۔آرمی چیف نے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قائداعظم کا ویژن تھا کہ ملک متحد ہو اور ترقی کرے۔ وفد نے کہا کہ آرمی چیف کے اقدامات اعتماد بحال کرنے کی تحریک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں