لندن:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کی واپسی پر پارٹی رہنماوں پرسفری پابندی لگادی اور کیا 21اکتوبر سے پہلے کوئی رہنما ملک سے باہر نہیں جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کاپروگرام فائنل ہے، اکیس اکتوبر کو ہی پاکستان آئیں گے، کارکن فقیدالمثال استقبال اورجشن کی تیاری کریں، انشااللہ پوری قوم ان کا فقیدالمثال استقبال کرے گی۔شہبازشریف نے رہنماوں اور کارکنوں پر اکیس اکتوبر سے پہلے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی اور ہدایت کی کہ 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفرنہ کریں اور اپنی تمام تر توجہ عوامی موبلائزیشن پر دیں۔نوازشریف سے ملاقات کیلئے آنیوالے پارٹی رہنما بھی اپنیپروگرام کینسل کریں اور قائد مسلم لیگ ن کے عظیم الشان استقبال کیلئیحلقوں میں وقت دیں۔نوازشریف پاکستان کی ترقی کے معمار ہیں، ان کیدورمیں اربوں ڈالر کا سی پیک آیا، نوازشریف دورمیں بجلی کی پیداوار 12ہزارمیگاواٹ تک پہنچی، ملکی ترقی کی شرح ساڑھے 6فیصد تھی ، نوازشریف اسی ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کیلئے آرہیہیں۔اس سے قبل مسلم لیگ نون پنجاب کے صدراور سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی کہا تھا کہ تمام پارٹی رہنما اکیس اکتوبرسے پہلے بیرون ملک سفر سے گریز کریں اور اپنے پروگرام منسوخ کرکیعوامی موبلائزیشن کیلئیاپنیحلقوں میں موجود رہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اٹھارہ ستمبر کو تنظیمی اجلاس میں دی گئی اپنی ذمہ داریوں پر رپورٹس پارٹی کو ارسال کریں۔