اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 9 سے 13 اکتوبر تک مقدمات کی سماعت کے لیے چھ بینچ تشکیل دے دیے، پیر نو اکتوبر کو سپریم کورٹ کا پندرہ رکنی فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس پر سماعت کرے گا۔ 10 اکتوبر سے لے کر 13 اکتوبر تک چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 50 کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آئندہ عدالتی ہفتے میں 120 مقدمات پر سماعت کرے گا۔اسی طرح جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 50 کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ بھی 50 کیسز کی سماعت کرے گا۔مزید برآں جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ بھی 50 کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آئندہ ہفتے 40 کیسز کی سماعت کرے گا۔