اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 3 درخواستیں انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف تھانہ کھنہ میں ایک اور تھانہ بہارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں، جنہیں عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کرلیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین 16 اکتوبر کو ان تین درخواستوں کی سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلیکی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری پر خارج شدہ ضمانت کی درخواستیں دوبارہ مقرر کی گئی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری پر ایٹی سی نے ضمانت کی تینوں درخواستیں خارج کردی تھیں۔