لندن: قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف نے کہا ہے کہ میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔نواز شریف نے لندن میں اوورسیز رہنماں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے، پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا، پاکستان کو معاشی بدحالی ،مہنگائی و بے روزگاری سے نکالیں گے، پاکستان کے عوام ملک کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کا برطانیہ و یورپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری سے صنعت و انڈسٹریز کو پھر سے چلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔