سائفر کیس ٹرائل کا آغاز؛ چیئرمین پی ٹی آئی پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہوگی

اسلام آباد: سائفر کیس کے ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔کیس کی سماعت کے لیے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل عدالت پہنچے۔ دریں اثنا سرکاری پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمران خان کے وکیل سلمان صفدر بٹ اور شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا بھی اڈیالہ جیل عدالت پہنچ گئے۔ اس موقع پر ایف آئی اے کی ٹیم اور تفتیشی افسر بھی چالان کی نقول لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں