توشہ خانہ، 190ملین پاؤنڈ کیس، بشریٰ بی بی کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانتیں منظور کر لیں۔احتساب عدالت اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔بشریٰ بی بی اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے بشریٰ بی بی کو روسٹرم پر بلا لیا۔جج نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 31 اکتوبر تک ضمانت منظور کی۔وکیلِ صفائی لطیف کھوسہ نے جج سے کہا کہ کافی عرصہ ہو گیا آپ کو دیکھا نہیں، جس پر ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ اب نارکوٹکس کی عدالت کا چارج مل گیا ہے۔لطیف کھوسہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جس دن احتساب عدالت نے درخواست ضمانت نمٹائی، اسی دن نیب نے نیا نوٹس بھیج دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں