ایبٹ آباد:منشور کاغذ کا ٹکڑا نہیں، سچا وعدہ ہوتا ہے، منشور وہ نہیں ہوتا، جو ویب سائٹ پر جاری کردیا جائے۔ نواز شریف نے اپنا منشور آج پیش کر دیا ہے جس میں عوام کیلئے بجلی کی قیمتیں 30فیصد تک سستی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ایبٹ آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ کے جلسے کے بعد پیغام ملا ایبٹ آباد والے یاد کر رہے ہیں۔
آپ کو نواز شریف سے پیار ہے، نواز شریف کو آپ سے زیادہ پیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ ضروری باتیں ایبٹ آباد کے عوام سے کرنی ہیں۔ ہم نے بہت محنت سے اپنا منشورتیار کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ اس منشور پر عمل کرتے ہوئے عوام کی تکالیف کا خاتمہ کریں ۔ ہم نے آپ کے مسائل کو مدنظر رکھ کر منشور بنایا۔نوازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم کرنیکا وعدہ پورا کیا، مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جس کی خیبرپختونخوا میں 10 سال حکومت رہی، اس نے اب تک اپنامنشور نہیں دیا، پوری قوم جانتی ہے اس کا منشور پیٹرول بم ہے۔
جس شخص کی ایک صوبے میں پندرہ برس حکومت رہی وہ شخص تعلیم کا منشور پیش کرے اور اس کے اپنے صوبے کے اسکولوں میں بھینسیں بندھی ہوں تو یہ کیسا منشور ہے؟ مریم نواز کامزید کہنا تھا کہ جس کی خیبرپختونخوا میں 10 سال حکومت رہی اس نے منشور نہیں دیا، پوری قوم جانتی ہے اس کا منشور پیٹرول بم ہے۔ ایک اور شخص ہے جس کی کے پی میں دس سال حکومت رہی جس کے منشور میں لکھا ہے گھڑی چوری، وہ پٹرول بم لکھا ہے جو اس نے پولیس جوانوں پر چلایا، عمران خان نے دوسروں کے بچوں کے ہاتھوں میں ہتھیار ڈنڈے دے کر ریاست پر حملے کرائے، شہدا کی یاد گاریں تباہ کرائیں آج اس کے بچے لندن میں بیٹھے ہیں اور دوسروں کے بچے جیلوں میں پڑے ہیں۔
ملک کے چپے چپے پر نواز شریف کی خدمت کے نشانات ہیں، کیا پنجاب میں موجود منصوبے ایبٹ آباد کے عوام کا حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں سے آکرجلسہ کرتے ہیں، سوچتے ہیں کہاں جلسہ کریں جہاں نوازشریف کا منصوبہ نہ ہو۔ انہوں نے قوم کے بچوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے دیے، کیا یہ لوگ قوم کے ہمدرد ہوسکتے ہیں؟ ہم وہیں کام کرسکتے ہیں جہاں ہمیں مینڈیٹ ملے،ہم نے مہنگائی کم کرنے کا پلان بنالیا۔ آپ نے ووٹ کو ایک کاغذ نہیں سمجھنا بلکہ ووٹ کی طاقت سے اپنی تقدیر سنوارنی ہے۔