الیکشن میں ناکامی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق مستعفی

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی الیکشن میں ناکامی پر پارٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا۔سراج الحق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں الیکشن میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں میں نے امیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عام انتخابات میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی اس لیے میں اپنی ناکامی قبول کرتا ہوں۔دوسری طرف جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصرشریف کا کہنا ہے جماعت کی مرکزی شوری کا اجلاس 17 فروری کو طلب کیا گیا ہے، شوری فیصلہ کرے گی کہ سراج الحق کا استعفی قبول کرنا ہے یا وہ جماعت کے نئے امیر کے انتخاب تک اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے گزشتہ روز نئے امیر کے انتخاب کے لیے شوری کی طرف سے تین ناموں کا اعلان کیا تھا جن میں سراج الحق، حافظ نعیم الرحمن اور لیاقت بلوچ شامل ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ حافظ نعیم الرحمن کو جماعت اسلامی کا نیا امیرمنتخب کرلیا جائیگا۔ جماعت کے نئے امیر کاانتخاب رواں سال اپریل میں ہوگا۔واضح رہے کہ آج ہی استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں