آئی فون 16 میں کیا تبدیلیاں ہونے جا رہی ہیں؟

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنا نیا آئی فون 16 تو رواں سال کے دوسرے نصف میں متعارف کرائے گی لیکن اس کے متعلق افواہیں پہلے ہی آنی شروع ہوگئی ہیں۔لیک ہونے والی تازہ ترین تصاویر کے مطابق کمپنی اپنے آئی فون کے آئندہ ورژن کی پشت پر موجود کیمرے کے لینسز میں واضح تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے۔
تصویر کے مطابق آئی فون 16 کے اسٹینڈرڈ ورژن میں دو کیمرا لینسز آئی فون 15 کے برعکس عمودی ترتیب میں ہوں گے۔
اگرچہ ایپل کی جانب سے اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، لیکن عین ممکن ہے کمپنی کی جانب سے ڈیزائن میں تبدیلی کا رواں ماہ متعارف کرائے گئے نئے ویژن پرو ہیڈ سیٹ کوئی تعلق ہو۔آئی فون کے متعلق یہ تصاویر سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایپل ٹپسٹر میجن بیو نامی صارف کی جانب سے شیئر کی گئیں۔ میجن بیو ایپل کی مصنوعات کے متعلق خبریں باقاعدگی سے شیئر کرتے ہیں۔
میجن بیو کا کہنا تھا کہ عمودی ترتیب آئی فون 16 کا نیا کیمرا موڈیول ہوگا۔2021 میں متعارف کرائے جانیو الے آئی فون 13 کے بعد سے آئی فون اسٹینڈرڈ ماڈلز میں پشت پر موجود کیمرا موڈیول کے دو لینسز ڈائگنل ترتیب کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں