ڈی سی اسلام آباد کی سزا کیخلاف اپیل، سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈی سی اسلام آباد کی توہینِ عدالت کیس میں سزا کے خلاف کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔دورانِ سماعت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔دورانِ سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے بتایا کہ 2 رکنی بینچ میں سے 1 جج نیڈپٹی کمشنر کی اپیل پر سماعت سے معذرت کر لی ہے۔توہینِ عدالت کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 6 ماہ قید کی سزاانہوں نے بتایا کہ اس صورتِ حال کے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر کی اپیلوں پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔راجہ رضوان عباسی نے استدعا کی کہ نئے بینچ کے سامنے عدالت کل کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے، عدالت ہمارے اعتراضات بھی ختم کر دے، فیصلے کی مصدقہ کاپی منسلک کر دی ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کل تو نہیں اس کے بعد ا?پ کا کیس مقرر ہو جائے گا، کل آپ اعتراضات دور کر لیں۔واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے یکم مارچ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔عدالت نے سزا کا فیصلہ 1 ماہ کے لیے معطل کرتے ہوئے اپیل کا موقع دیا تھا۔عدالت نے کہا تھا کہ اپیل میں فیصلہ معطل نہ ہو تو ڈی سی کو 1 ماہ بعد جیل بھجوایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں