ڈالر کی قلت اورمہنگائی کے باوجود لگژری اشیاء کی امپورٹ بڑھ گئی

اسلام آباد:ملک میں مہنگائی اور ڈالر کی قلت کے باوجود لگڑری اشیاء کی درآمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کے اسمارٹ موبائل فونز اور کاریں درآمد کی گئیں۔ موبائل فونز اور کاروں کی مقامی مالیت تین سو تہتر ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ڈالر کی قلت اورمہنگائی کے باوجود لگڑری اشیاء کی امپورٹ بڑھ گئی ہے۔ موجودہ مالی سال دوہزار تئیس چوبیس کے پہلے آٹھ ماہ یعنی جولائی تا فروری ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کے اسمارٹ موبائل فونز اور کاریں بیرون ملک سے امپورٹ کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق درآمدی موبائل فونز کی مقامی مالیت 326 ارب روپے جبکہ کاروں کی مالیت 47 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ گزشتہ مالی سال سے موازنہ کیا جائے تو ابتدائی 8 ماہ میں اسمارٹ موبائل فونز کی امپورٹ میں 156 فیصد جبکہ کاروں کی درآمد میں 258 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں سال اسمارٹ موبائل فونز کی امپورٹ پر ایک ارب 14 کروڑ ڈالر زرمبادلہ خرچ کیئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 57 کروڑ ڈالر کے موبائل امپورٹ ہوئے تھے۔ ابتدائی 8 ماہ میں 16 کروڑ 65 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی کاریں امپورٹ ہوئیں جن کی مقامی مالیت 47 ارب 36 کروڑ روپے بنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں