بنگلور:انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کے بیٹر ویرات کوہلی کو امپائر سے بحث کرنا مہنگا پڑ گیا۔ کوہلی پر اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ،ویرات کوہلی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کا فیصلہ قبول کر لیا۔یہ تنازع کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف بنگلور کی اننگز کے تیسرے اوور کے دوران ہوا جب کوہلی ہرشیت رانا کی فل ٹاس گیند پر کیچ ہوئے۔کوہلی کا خیال تھا کہ یہ گیند ان کی کمر سے اوپر ہونے کی وجہ سے نو بال ہے اس لیے انہوں نے نو بال کے لیے ری ویو لیا تاہم تھرڈ امپائر نے انہیں ا?ؤٹ قرار دیا ، گیند کھیلتے وقت کوہلی کریز سے باہر موجود تھے اس لیے قانون کے مطابق نو بال قرار نہیں دی جا سکتی تھی۔