نیویارک:متحدہ امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی زد میں ہونے والے غزہ میں اجتماعی قبروں کی نشاندہی “انتہائی تشویشناک” ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے یومیہ پریس بریفنگ میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور خان یونس میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں کے بارے میں جائزہ پیش کیا۔300 سے زائد فلسطینیوں پر مشتمل اجتماعی قبر کے حوالے سے امریکہ اسرائیل کے ساتھ کس قسم کی کارروائی کر رہا ہے دریافت کیے جانے پر پٹیل نے بتایا کہ ” ہم تل ابیب کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔”انہوں نے کہا کہ “ہم نے اس بارے میں خبر وں کا مشاہدہ کیا ہے اور حکومتِ اسرائیل سے مزید معلومات اور تفصیلات بھی مانگی ہیں۔ پٹیل نے ایک اور سوال “کیا آپ کو یقین ہے کہ اسرائیلی حکومت ایک قابل اعتماد ذریعہ ہے اور اس معاملے پر ہمیں روشناس کرائے گی؟” کے جواب میں کہا کہ “ہاں ہمیں بھروسہ ہے۔”وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے خبررسانی مشیر جان کربی نے بھی کہا کہ انہوں نے اس سے متعلقہ خبریں پڑھی ہیں اور اس مسئلے کے حوالے سے فوری طور پر اسرائیلی فریق سے رابطہ کیا ہے۔