وزیراعظم کی کاربن کریڈٹس پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز، علی امین گنڈا پور کی مخالفت

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی موسمیاتی تبدیلی کونسل کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے کاربن کریڈٹس پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دیدی۔وزیراعظم نے کاربن کریڈٹس کی مد میں ملنے والی رقم پر 30 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے تجویز کی مخالفت کی گئی، انہوں نے کہا کہ کاربن کریڈٹس کی مد سے ملنے والی رقم پر صوبے کے لوگوں کا حق ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب سے زیادہ اقدامات کئے ہیں، اگر وفاق نے یہی رویہ رکھا تو تعاون جاری نہیں رکھ سکیں گے۔وزیراعظم نے معاملہ پر صوبوں کے ساتھ پالیسی بنانے کے لئے کمیٹی قائم کردی، وزیر قانون کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی میں کامرس، اکنامک ڈویڑن، موسمیاتی تبدیلی کے سیکرٹری شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں