طالبان کو تسلیم کرنے کے لیے روس کی شرط کیا ہے؟

کابل:افغان خبر رساں ایجنسی “باختر”نے روسی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی کہ روس کے نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ موجودہ افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا انحصار ایک جامع حکومت کی تشکیل پر ہے۔میخائیل گالوزین نے کہا کہ ایک جامع حکومت کے لیے افغانستان کے تمام “نسلوں، فرقوں اور سیاسی رجحانات” کے نمائندوں کی شرکت ضروری ہو گی۔جمعے کے روز ازبکستان کا دورہ کرنے والے گالوزین نے مزید کہا کہ ماسکو اب بھی طالبان کے ساتھ “کام کے حوالے سے روابط” برقرار رکھے ہوئے ہے۔خبر رساں ایجنسی ریانوفستی کے مطابق روس کے نائب وزیرِ خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے امریکی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخلائ کے بارے میں کہا کہ واشنگٹن نے افغانستان کو واقعی ترک کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں