چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، ہماری تحریک کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور مینڈیٹ کی واپسی ہے، الائنس کے ساتھ احتجاج جاری رہے گا، نیب کیسز صرف عمران خان کیخلاف ہیں باقی کو کھلی چھوٹ ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چئیرمین عمران خان کیجانب سے پبلک اکانٹس کمیٹی کی سربراہی کے لیے شیر افضل مروت کے نام کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔
عمران خان ہمارے چیئرمین تھے، چئیرمین ہیں اور ان شااللہ تاحیات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین رہیں گے اور تمام فیصلوں کا اختیار انہی کے پاس ہے۔ پانچ روز میں تین مقدمات میں سزائیں سناکر عمران خان کو عوام سے دور کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ عوام کیدلوں میں بستے ہیںعمران خان جیل میں ہوں یا باہر وہ لیڈر تھے، لیڈر ہیں اور لیڈر رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بے بنیاد سیاسی کیسوں میں جیل میں ڈالا ہوا نیب کے کیسز صرف عمران خان کے خلاف ہیں مریم نواز ، شہباز شریف ، نواز شریف ، آصف زرداری کو کھلی چھوٹ ہے۔ ایک ادارہ صرف اور صرف عمران خان کے خلاف ہے عمران خان نے آج ایک بار پھر کہا ہے ہم پاکستان پیپلز پارٹی ن لیگ اور ایم کیو ایم کے علاہ ہر پارٹی سے الحاق ہوگا۔ نیب صرف عمران خان کے خلاف استعمال ہورہا ہے نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز جن پر کرپشن کے سنگین کیسسز تھے وہ آج آزاد پھر رہے ہیں عمران خان نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے کہ کیسے ایف آئی اے اور نیب سیاسی انتقامی کارروائیاں صرف میرے ہی خلاف عمل میں لا رہا ہے۔
ہم جو الائنس کے ساتھ احتجاج کرنے جارہے ہیں وہ جاری رہے گا مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم کے علاوہ ہر سیاسی جماعت کے ساتھ ہم بیٹھنے کو تیار ہے اس تحریک کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور مینڈیٹ کی واپسی ہوگا تاکہ مستقبل میں کوئی یہ اوچے ہتھکنڈے نہ استعمال کرسکے۔