اسلام آباد:وزیر اعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کامران علی افضل نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے سربراہ تحقیقاتی کمیٹی کو پیر تک حتمی رپورٹ سیکریٹری کابینہ کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم نے سربراہ تحقیقاتی کمیٹی کو گندم درآمد معاملے کی شفاف تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دستیاب ریکارڈ اور دستاویزات سامنے رکھ کر سفارشات مرتب کریں۔انہوں نے کہا کہ ذمے داروں کا بلاتفریق واضح تعین کر کے بتایا جائے۔