اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے ونڈو تجویز کر دی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرِ صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں اگلے سال پی ایس ایل کے لیے 8 اپریل سے 20 مئی تک کی ونڈو تجویز کی گئی ہے۔ونڈو کھلاڑیوں کی سہولت، ورک لوڈ مینجمنٹ اور مصروفیات کو مدنظر رکھ کر تجویز کی گئی۔تمام فرنچائزز کو ایک مارکی پلیئر سے معاہدے کی سہولت دے دی گئی، تمام فرنچائز اگلے ایک سے دو ماہ میں مارکی پلیئر سے معاہدہ کر سکیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکی پلیئر سے معاہدے کے لیے پی سی بی مالی معاونت بھی کرے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائزز کو تجاویز پیش کر دی ہیں۔