راولپنڈی:بانیء پی ٹی آئی کی جانب سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔بانیء پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرِ خارجہ کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، صدر ابراہیم رئیسی نے مصیبت زدہ فلسطینیوں کے لیے پر عزم حمایت کی قیادت کی۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتیہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غم اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہم ایران اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ابراہیم رئیسی جاں بحق ہو گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی، مشرقی آذربائیجان میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے محمد علی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔صدارتی محافظوں کے سربراہ مہدی موسوی بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔