واشنگٹن:امریکہ نے کہا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے لیے امریکی پابندیاں ذمہ دار ہیں۔وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مواصلاتی مشیر جان کربی نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے منعقدہ پریس بریفنگ میں ایران کے حوالے سے ایجنڈے کا جائزہ لیا۔کربی نے کہا کہ وہ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت پر غمزدہ ہیں اور ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔تاہم ،کربی نے دعوی کیا کہ ایران کی جانب سے خطے میں بعض عناصر کی حمایت سے شدید نقصان ہوا، ایران نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کی حمایت کی اور اسی وجہ سے رئیسی کے ہاتھ خون آلود تھے۔جان کربی نے دعوی کیا کہ سابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے بیانات بالکل بنے بنیاد ہیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کا ذمہ دار امریکہ ہے۔کربی نے کہا کہ حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے لہذا ایسے دعوے مکمل طور پر بے بنیاد ہیںامریکی مشیر نے کہا کہ ایران اس واقعے میں امریکہ کو ذمہ دار ٹھہرانے کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔