غزہ میں اقوامِ متحدہ کی روح مر چکی ہے، ترک صدر

انقرہ:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں تازہ ترین وحشیانہ اسرائیلی حملوں کے بعد اقوامِ متحدہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے کہاکہ اقوامِ متحدہ اپنے عملے کی حفاظت بھی نہیں کر سکتا ہے اور غزہ میں اقوامِ متحدہ کی روح مر چکی ہے۔ترک صدر کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آ یا ہے جب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے منگل کے روز رفح کے مغرب میں بے گھر افراد کی خیمہ بستی پر وحشیانہ اسرائیلی حملے پر تبادل? خیال کے لیے اجلاس منعقد کیا۔اس حملے میں غزہ کے شہری دفاع کے ایک اہلکار کے مطابق 21 افراد ہلاک ہوئے۔ترک رہنما نے اسرائیلی حملے کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے میں ناکامی پر مسلم ممالک پر بھی تنقید کی۔ ترک صدر نے اپنی پارٹی اے کے پی کے ارکان پارلیمنٹ کو بتایا کہ میں اسلامی ممالک سے کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ مشترکہ فیصلہ کرنے کے لیے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل صرف غزہ کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے الزام کا اعادہ کرتے ہوئیانہوں نے کہا کہ کوئی بھی ریاست اس وقت تک محفوظ نہیں ہے جب تک اسرائیل بین الاقوامی قانون کی پیروی نہ کرے اور خود کو بین الاقوامی قانون کا پابند نہ بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں