جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ میں 1994 میں نسلی پرستی کے خاتمے کے بعد سے پہلی مرتبہ نیلسن منڈیلا کی جماعت انتخابات میں اکثریت سے محروم ہوگئی۔ملکی الیکشن کمیشن کے مطابق، جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت اے این سی کو حالیہ انتخابات میں صرف 40 فیصد ووٹ ملے یوں اے این سی 30 سال میں پہلی مرتبہ انتخابات میں اکثریت حاصل نہ کرسکی۔جنوبی افریقہ کی مرکزی حزب اختلاف جماعت ڈیموکریٹک الائنس کو تقریباً 21 فیصد ووٹ ملے، سابق صدر جیکب زوما کی ایم کے پارٹی نے پہلے انتخابی مرحلے میں ہی 14 فیصد ووٹ حاصل کرلیے۔ حزب اختلاف جماعتوں نے انتخابی نتائج کو ایک اہم کامیابی قراردے دیا، ان کا کہنا ہے کہ ملک شدید غربت اور عدم مساوات سے نبرد آزما ہے۔بتایا گیا ہے کہ اے این سی کو دوبارہ حکومت بنانیکے لیے اتحاد کا سہارا لینا پڑے گا۔جنوبی افریقہ میں 29 مئی کو ہونے والے انتخابات میں 2 کروڑ 77 لاکھ رائے دہندگان تھے تاہم انتخابات میں رائے دہی کا تناسب 58.61 فیصد ہی رہا جو گزشتہ 30 سالوں میں سب سیکم تھا۔