دبئی ایئرپورٹ پر 2027 تک مسافروں کی تعداد 100 ملین تک پہنچنے کی متوقع

دبئی:دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گریفتھس نے 2024 کے آخر تک 91.4 ملین مسافروں جبکہ 2027 تک یہ تعداد 100 ملین تک پہنچنے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق دبئی میں ہونے والی ایاٹا کے 80 ویں سالانہ اجلاس کے دوران پال گریفتھس نے کہا کہ ترقی ہمیشہ ترجیحات میں شامل ہے۔ 90 ایئرلائنز کے ذریعے 104 ممالک کے 260 شہروں تک امارات کے ایئرپورٹس تک رابطہ بڑھتا رہے گا۔پال گریفتھس نے کہا کہ جنوری 2024 سے دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی ا?مد ورفت کی شرح میں اضافہ کرنے میں کامیاب رہے اور ہم نے 8 ملین مسافروں کا دبئی ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا جو ایک بڑا ریکارڈ ہے۔دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او نے ا?ل مکتوم ایئرپورٹ پر منتقل ہونے والی کمپنیوں کے متوقع وقت کے حوالے سے کہا کہ اس منصوبے کی لاگت 32 ملین ڈالر ہے۔ توسیع کے پہلے مرحلے میں تقریبا 10 سال لگیں گے۔ اس وقت تک ایمریٹس، فلائی دبئی اور دیگر ایئرلائنز نئے ایئرپورٹ پر منتقل ہوں گی۔ایاٹا کی سالانہ جنرل میٹنگ کے حوالے سے گریفتھس نے کہا کہ یہ ایوی ایشن انڈسٹری کے حوالے سے بڑا ایونٹ ہے۔ایوی ایشن سیکٹر کے سٹیک ہولڈرز مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کے لیے جمع ہوتے ہیں جس میں سب سے نمایاں ایشو کورونا وبا کے بعد بحالی کا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں