کراچی:طبی ماہرین نے نوجوانوں میں بڑی آنت کے کینسر کی وجہ تلاش کر لی ہے اور وہ وجہ ان میں فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال ہے۔پاکستانی طبی ماہرین کی رپورٹ میں نوجوانوں میں بڑی آنت کے کینسر کے مرض میں اضافے کا سبب فاسٹ فوڈ کو قرار دیا ہے۔قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے ملک میں بڑھتے کینسر کے کیسز کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 برس میں کے 2 لاکھ 69 ہزار 202 کیسز رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں مرد حضرات منہ جب کہ خواتین میں چھاتی کا کینسر سب سے زیادہ عام بتایا گیا ہے۔ بالخصوص صوبہ سندھ، کے پی اور بلوچستان میں گٹکا، مین پوری اور نسوار کا استعمال منہ کے کینسر کا سبب بن رہا ہے۔اس کے علاوہ مردوں میں جگر، بڑی آنت، پھیپڑوں اور مثانے کا کینسر بھی عام ہو چکا ہے۔