2 منٹ کی مختصر ترین پرواز کس ملک میں اڑتی ہے؟

اسکاٹ لینڈ کے جزائر ویسٹری اور پاپا ویسٹری کے درمیان چلائی جانے والی فلائٹ کو دنیا کی مختصر ترین فلائٹ کا اعزاز حاصل ہے کیونکہ یہ فلائٹ 2منٹ سے بھی کم وقت کے لیے فضا میں رہتی ہے۔عام طور پر ہم سفر کے لیے گاڑی، بس یا ٹرین کا انتخاب کرتے ہیں لیکن شمالی اسکاٹ لینڈ میں صورتحال کچھ مختلف ہے، یہاں آرکنی جزیرے کے باسیوں کے پاس صرف 2 ہی راستے ہیں، پانی پر فیری (کشتی نما چھوٹے جہاز )کی سواری یا پھر مختصر فلائٹ کا انتخاب۔جزیرے کے مکینوں میں دوسرا آپشن زیادہ مقبول ہے کیونکہ کشتی کو پانی کے بہا کے اتار چڑھا کی وجہ سے اکثر مشکلات کا سامنا رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں کے باسی فضائی سفر کو ترجیح دیتے ہیں جسے دنیا کی مختصر ترین کمرشل فلائٹ مانا جاتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کی مختصر فلائٹ عام طور پر تقریبا 90 سیکنڈ تک فضامیں رہتی ہے لیکن اگر ہوا موافق ہو تو یہ سفر ایک منٹ سے بھی کم وقت(53 سیکنڈ )میں طے کیا جا سکتا ہے، تاہم ناموافق حالات میں، طیارہ تقریبا 3 منٹ تک ہوا میں رہے گا۔دنیا کی مختصر ترین کمرشل پرواز کا آغاز 1967 میں کیا گیا تھا جو صرف 1.7 میل(زیادہ تر بڑے ہوائی اڈوں کے رن وے سے بھی چھوٹا)فاصلہ طے کرتی ہے، یہ سفر ہوائی جہاز سے زیادہ بس کی سواری سے ملتا جلتا ہے کیونکہ اس فلائٹ میں صرف ایک پائلٹ اور 8 نشستیں ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں