بیلاروس باضابطہ طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بن گیا

آستانہ:بیلاروس باضابطہ طور پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا رکن بن گیا۔ شنہوا کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا 24 واں سربراہی اجلاس جمعرات کو آستانہ میں شروع ہوا۔ سربراہی اجلاس کا آغاز ایک سرکاری تقریب سے ہوا جس میں بیلاروس کی رکنیت کیلئے تمام متعلقہ دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔سربراہان مملکت نے ایس سی او اجلاس میں جمہوریہ بیلاروس کی مکمل رکنیت کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس اس وقت آستانہ میں جاری ہے جس میں چین، روس، قازقستان، بھارت، ایران، کرغزستان، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، بیلاروس، منگولیا، آذربائیجان، قطر، متحدہ عرب امارات، ترکی اور ترکمانستان اور دیگر ممالک شرکت کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں