حکومت نے آئی ایس آئی کو کال ٹریس کرنے کا اختیار دینے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنیکا اختیار دینے کی منظوری دی وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنے کا اختیار دے دیا۔وفاقی کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنیکا اختیار دینے کی منظوری دی جو سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق سمری کی منظوری قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر دی گئی ہے جب کہ کابینہ نے یہ اختیار پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا ہے۔وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو کال ٹریس کرنے کا اختیار دے دیا
اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ ایجنسی جس افسر کو نامزد کرے گی وہ گریڈ 18 سے کم درجے کا نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں