خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 19جون تک ملتوی کردی گئی

لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہائوس حملہ اور جلا ئوگھیرا ئوکیس میں خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 19جون تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر خواتین کے وکلا سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے،تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج احمد اعجاز بٹر نے خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ ملک، صنم جاوید، طیبہ راجہ اور صبوحی انعام سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،خدیجہ شاہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر وکلا نے دلائل مکمل کر لیے، عدالت نے دیگر خواتین کے وکلا سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے، گرفتار خواتین نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں مقدمہ میں غلط ملوث کیا گیا، ضمانت پر رہائی دی جائے،عدالت نے ریمارکس دیے کہ تمام خواتین کی درخواست ضمانت پر ایک ساتھ فیصلہ سنایا جائے گا۔ بعدازاں عدالت نے خدیجہ شاہ صنم جاوید سمیت دیگر خواتین کی درخواست ضمانت پر سماعت 19جون تک ملتوی کر دی،

اپنا تبصرہ بھیجیں