آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 209 رنز سے شکست پر سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے بھارتی بلے بازوں کو بابر اعظم اور کین ولیمسن سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔ گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو پاکستان کے بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح سیم اور سوئنگ بال کو کھیلا جاتا ہے۔
ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کی بیٹنگ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ہے، بھارتی مداح مجھ پر تنقیدکریں گے لیکن میں کہوں گا کہ بھارتی بلے بازوں کو بابر اور کین ولیمسن سے سیکھنا چاہیے کہ جب گیند سوئنگ ہو رہی ہو تو کیسے کھیلنا چاہیے۔
سابق بلے باز کا کہنا تھا کہ بابر اور کین ولیمسن سوئنگ گیند کو کھیلنے میں جلدی نہیں کرتے بلکہ لیٹ کھیلتے ہیں۔