مئی 2023 میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 24388 ارب روپے ریکارڈ

اسلام آباد:بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصرمدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2023 میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 24388 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 15.3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 21151 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر4.1 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مئی میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کاحجم 12072 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 11.6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 10822 ارب روپے ریکارڈکیاگیاگیاتھا، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر0.3 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،اعدادوشمارکے مطابق مئی میں بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) میں سالانہ بنیادوں پر29.5 فیصدکی نموہوئی ہے، مئی 2023 میں بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) کاحجم 20144 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی میں 15556 ارب روپے تھا، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) میں ماہانہ بنیادوں پر2.3 فیصدکی نموہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں