یوکرین کو اس سال روس کیخلاف جنگ کے لیے تیرہ ارب یورو کی مالی امداد کی ضرورت

برسلز:یورپی یونین کمیشن نے بتایا ہے کہ یوکرین کو اس سال روس کے خلاف جنگ کے لیے تیرہ ارب یورو کی مالی امداد کی ضرورت ہے۔ یورپی کمیشن کے نائب صدر ولادیس دومبرووسکس نے اسٹراز برگ نے منعقدہ یورپی پارلیمانی اجلاس میں یوکرین میں کاخووکا بیراج کی تباہی اور اس کے اثرات کے بارے میں ایک نشست سے خطاب کیا۔ دومبرووسکس نے بتایا کہ یویوکرین کی تعمیر نو اور فوری بحالی کے لیے یورپ امداد جاری رکھے گا ،بالخصوص اس سال اسے تیرہ ارب یورو امداد کی ضرورت ہے جو کہ سماجی و سول ڈھانچوں ،توانائی ،رہائشوں اور نجی شعبوں کی ترقی کے لیے استعمال ہوگی۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ یوکرین کے لیے گزشتہ اور اس سال ماکرو مالیاتی امداد کی مقدار پندرہ ارب یورو تک پہنچ چک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں