صدر فلسطین چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

بیجنگ:فلسطین کے صدر محمود عباس چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی ملاقات چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ہوگی۔یہ محمود عباس کا پانچواں دورہ چین ہے، وہ سینئر چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔فلسطین کی خبر ایجنسی ‘وفا’ کے مطابق محمود عباس اور شی جن پنگ فلسطین سمیت مشترکہ دلچسپی کے حامل علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وین بن نے کہا کہ صدر عباس پرانے دوست ہیں، وہ چین کی عوام کے اچھے دوست ہیں۔واضح رہے کہ بیجنگ، اسرائیل فلسطین تنازع میں روایتی طور پر دو ریاستی حل کا حامی ہے۔صدر محمود عباس کے ہمراہ فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی بھی ہیں جنہوں نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں