بلا شبہ یوکرین یورپی یونین اور نیٹو کا رکن بنے گا: ماکرون

پیرس:فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون، پولینڈ کے صدر آندریڑ ڈوڈا اور جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملاقات کی اور یوکرین کی تازہ صورتحال، یوکرین کی یورپی یونین رکنیت اور نیٹو رکنیت کے موضوعات پر بات چیت کی۔مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ماکرون نے کہا ہے کہ یوکرین کی موجودہ صورتحال ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ کیف کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ “یہ واضح ہے کہ یوکرین فتح نہیں کیا جا سکے گا۔ مسئلے کا واحد حل بین الاقوامی قانون کے احترام پر مبنی امن کا قیام ہے”۔ماکرون نے کہا ہے کہ یوکرین کی عسکری، سیاسی، اقتصادی غرض ہر حوالے سے مدد جاری رکھنا ضروری ہے۔ یوکرین کی فتح پورے برّاعظم کے امن میں اہم کردار ادا کرے گی”۔پولینڈ کے صدر آندریڑ ڈوڈا نے کہا ہے کہ آئندہ کسی ملک پر روسی حملے کے اورروسی حلقہ اثر کی وسعت کے سدّباب کے لئے روسی شہنشاہیت کو گْل کرنا ضروری ہے۔ڈوڈا نے کہا ہے کہ بلا شبہ یوکرین یورپی یونین اور نیٹو کا رکن بنے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں