پیساڈینا، کیلیفورنیا: محققین نے خبردار کیا ہے کہ خلا میں چھ ماہ یا اس سے زائد وقت گزارنے والے خلابازوں کے دماغ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لہذا انہیں اپنے 2 سفروں کے درمیان کم از کم 3 سال تک کا وقفہ لینا چاہیئے۔
مطالعے کے لیے محققین نے 30 خلابازوں کے دماغی اسکینوں کا معائنہ کیا جس میں ان کے دماغوں پر خلائی مشن سے پہلے اور بعد میں پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔مطالعے کیلئے شرکا میں وہ خلاباز شامل تھے جو دو ہفتے، چھ ماہ اور ایک سال خلائی مشن میں صرف کر کے آئے تھے۔ خلابازوں میں سے آٹھ مختصر ترین مشنز پر جاچکے تھے، چار طویل ترین مشنز پر اور باقی 18 چھ ماہ کے لیے گئے تھے۔